• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کے بیرون ملک جانے پر پابندی رمضان شوگر ملزریفرنس میں طلب

لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کے پیش نظر انکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔دوسری طرف حتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ طلب کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے جسکے بعد وہ آئندہ 30 روز کے دوران بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔یاد رہے کہ عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کے لیے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کیلئے سمری تیار کرلی جو وفاقی کابینہ کو بھیجی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہیگا۔ دوسری طرف حتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
تازہ ترین