• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بدستور کرفیو کا نفاذ، ہزاروں کشمیری مساجد میں پناہ لینے پر مجبور

سری نگر(ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جب کہ ہزاروں کشمیری مسلمان جانیں بچانے کیلئے مساجد اور درباروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں سرکاری ملازمین نے جموں اور بھارت میں کشمیریوں پر حملوں اور انہیں ہراساں کئے جانے کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کا اہتمام سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن سمیت سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی نے کیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی ہیں، بے جا تلاشیوں نے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔موجودہ حالات میں کشمیری مسلمان اپنے ہی علاقوں میں غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں، گھروں اور املاک کو نذر آتش کرنے پر وادی بھر میں مسلمان تاجروں کا احتجاج جاری ہے جب کہ ہزاروں کشمیری مسلمان جانیں بچانے کیلئے مساجد اور درباروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں زیر تعلیم طلبا جان بچانے کی خاطر تعلیم ادھوری چھوڑ کر مقبوضہ وادی واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین