• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا پاکستان کو کم ترین شرح سود پر قرض دینے والا دوست ملک

ٹوکیو (عرفان صدیقی )جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا پاکستان کو سب سے کم شرح سود پر قرض دینے والا واحد دوست ملک ہے جو صفر اعشاریہ ایک فیصد پر پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرض فراہم کرتا ہے جس سے کئی اہم منصوبے پاکستان میں پایہ تکمیل پارہے ہیں ۔روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں100ملین ڈالرز کے آئی ٹی پارک کا منصوبہ بھی جنوبی کوریا کی دوستی کی شاندار مثال ہے جس میں ہمارے کمرشل قونصلر عدنان اقبال کی کوششیں قابل قدر ہیں جبکہ مستقبل میں ہم جنوبی کوریا کی حکومت کے تعاون سے ایسے مزید منصوبے شروع کرسکتے ہیں ۔سفیر پاکستان نے بتایا کہ جنوبی کوریا سے ملنے والا قرضہ 20 سال تک قابل واپسی نہیں ہوتا جبکہ20سال بعد واپسی شروع ہوتی ہے تو اس پر بھی صرف صفر اعشاریہ ایک فیصد ہی سود دینا پڑتا ہے، دنیا میں اس سے کم شرح سود پر کوئی ملک قرضہ نہیں دیتا لہٰذا ہماری کوشش ہوگی کہ جنوبی کوریا کی دوست حکومت کے اس تعاون کو پاکستان کے لیے مزید سود مند بنایا جائے۔
تازہ ترین