• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات گئے گلستان جوہر میں گولی لگنے سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق،ساتھی زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رات گئے گلستان جوہر میں گولی لگنے سے سکیورٹی کمپنی کا گارڈ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ساتھی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 14 نزد سردار سی این جی پمپ والی گلی میں منگل کی شب فائرنگ کے واقعہ میں سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ مظہر علی ولد مراد بخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نجی سکیورٹی کمپنی میں بطورگارڈ تعینات تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا ساتھی گارڈ امجد اپنی رائفل چیک کررہا تھا کہ اس دوران مبینہ طور پر اچانک رائفل سے گولی چلی جو اس کے ساتھی مظہر علی کو لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، پولیس نے گارڈ امجد کو حراست میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔‎
تازہ ترین