نئی دہلی (ایجنسیاں)بھارت میں فضائی کرتب کیلئے ہونے والے ایئر شو کے آغاز سے قبل ہی بھارتی فضائیہ کی سُریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے، حادثہ ’ایئرو انڈیا شو 2019 نامی ایئر شو کیلئے کی جانے والی ریہرسل کے دوران پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طیاروں کو بنگلور میں یِلہانکا ایئربیس پر حادثہ پیش آیا جس کے بعد گہرا سیاہ دھواں فضا میں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔