• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام دشمن قوتیں پاک ایران تعلقات میں خلل ڈالنا چاہتی ہیں، ایرانی سفیر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بعض ممالک پاک ایران تعلقات میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں، خطہ کے بعض ممالک اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تفریق کئے بغیر کارروائی کرنا ہوگی، پاکستان اور ایران دہشتگردی خاتمہ کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،یہ بات منگل کو ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے، اُن کا کہنا تھا ایران نے چالیس سال دہشتگردی خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ایران دہشتگردی خاتمہ کیلئے علاقائی تعاون پر یقین رکھتا ہے۔
تازہ ترین