• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں سیوریج لائن بیٹھنے سے نالے میں دھنس گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں نالے پر قائم پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں مبینہ طور پر سیوریج لائن بیٹھنے کے باعث نالے میں دھنس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13/D میں واقع نجی اسپتال کے باہر قائم نالے پر بنی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی تھیں کہ اسی دوران نالے کی زمین اندر دھنس جانےکے نتیجے میں متعدد گاڑیاں نالے میں جاگھسیں جس کے نتیجے میں بیشتر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کچھ کو نقصان پہنچا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے میں سے گاڑیوں کو باہر نکالا، تاہم واقعہ میں کسی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے علاقے میں کارروائی کی گئی تھی جس کی وجہ سے نالے کی چھت کمزور ہو گئی تھی۔
تازہ ترین