• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکو مت امن و امان کے قیام میں ناکام، سنجیدگی دکھائے، متحدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں لاقانونیت ، سیاسی رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں شہریوں کی ہلاکت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کئی ماہ سے جاری قتل و غارت روکنے میں ناکام ہو چکی ہے،سندھ حکو مت امن و امان کے قیام میں سنجیدگی دکھائے، پولیس پر امن سیاسی کارکنوں کے بجائے علی رضاعابدی سمیت تمام سیاسی کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتارکرے، گزشتہ روز بھی ایک سیاسی جماعت کے کارکن عبدالحبیب کوفائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد میںقتل کردیا گیا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے شہید علی رضا عابدی اور شکیل انصاری کے قاتل بھی اب تک آزاد ہیں۔
تازہ ترین