• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سپرمون نظارہ کیا گیا


کراچی(مانیٹر نگ سیل) پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سپرمون نظارہ کیا گیا جو زمین سے غیر معمولی طور پر قریب ہے۔’سپرمون‘ چودھویں کے اس مکمل چاند کو کہتے ہیں جب چاند اور زمین کی باہمی قربت کی وجہ سے وہ بڑا اور روشن دکھائی دے۔ آج رات چاند زمین سے صرف 3لاکھ 56ہزار 846کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ورنہ عام حالات میں یہ فاصلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس امر لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال 14 ستمبر کو چاند زمین سے بعید ترین فاصلے پر ہوگا یعنی 4لاکھ 6 ہزار 248 کلومیٹر دور ہوگا۔

تازہ ترین