• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کابھارت کودوٹوک پیغام قومی امنگوں کی ترجمانی ہے،گورنر

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپور ٹر،خبرنگار )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بھارت کو ددٹوک پیغام قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ۔ بھارت ہوش کے ناخن لیں ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور گور نر ہائوس میں تر کی کے پاکستان میں سفیراصعان مصطفی یرواکول اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جتنی قر بانیں پاکستان نے دیں ہیں دنیا میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ لاہور میں منعقدہ کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کے حل اور ان کو ایک باوقار ماحول فراہم کرنے کے لئے جو بھی تعاون رکار ہو گا فراہم کرے گی لاہور میں جاری دو روزہ انٹرنیشنل بفلو کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدر ی محمدسرورنے کہا کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک کے شعبہ میں ابھی بہت کام ہونا باقی ہے۔پاکستان ڈیری اور لائیو اسٹاک میں بڑا ایکسپورٹر بن سکتا ہے ہمیں اپنی درآمدات کو کم اور برآمدات کو بڑھانا ہوگا ۔
تازہ ترین