• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومی ؒکے کلام نے تمام ثقافتوں پر گہرے نقوش چھوڑے،ایرانی قونصلرجنرل

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ عالمی امن کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے تمام مذاہب میں موجود مشترکہ اقدار پر اتفاق کرنا چاہئے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ ۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کہا کہ مولانا رومی کے طرز کلام نے دنیا کی تمام ثقافتوں پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا رومی کی سوچ کا مقام برصغیر کے تمام مفکرین سے بلند ہے۔ اور ان کی تخلیقات لوگوں کے دلوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ صاحبزادہ سلطان احمد نے کہا کہ آٹھ سو سال بعد بھی مولانا رومی کی تعلیمات آج کے معاشرے کے لئے فائدہ مند ہیں۔ بعد ازاں مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین