• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے استعمال کرنا چاہیے،امریکی قونصلر جنرل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) امریکی قونصل جنرل کولین کرینولگی نے گزشتہ روز 180 پاکستانی طلبا میں امریکی محکمہ خارجہ کے تحت لاہورمیں منعقد ہونے والے انگلش ایکسیس مائکرو اسکالر شپ پروگرام میں کامیابی کی اسناد تقسیم کیں۔ جامعہ نعیمیہ کے محتمم مفتی راغب نعیمی اور انکی اہلیہ نے بھی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی. قونصل جنرل کرینویلگی نے کہا کہ طلباءاپنی انگلش کی استعداد، قیادت کرنے اور تجزیے کرنے کی صلاحیت کو پر امن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے استعمال کرنا چاہیے ۔
تازہ ترین