• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں پر مریضوں کے لواحقین کے حملےافسوسناک ہیں:پائینئریونٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پائینئریونٹی نے صدرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فاران اور ڈاکٹر عدنان پرمریض کے لواحقین کے تشدد کی مذمت کی ہے ، اس حوالے سے پائینئر یونٹی کاکہنا تھا کہ نشتر ایمرجنسی میں اس طرح کے واقعات افسوسناک اور شرمناک ہیں جو کہ نشتر انتظامیہ اور وزیرصحت کی نااہلی کا ثبوت ہے،پائینئر یونٹی بارہا حکومت سے ڈاکٹروں اور عملےکے تحفظ کیلئے سکیورٹی کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کر چکی ہے مگر سکیورٹی بل میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے ، دوسری طرف نشتر ایمرجنسی میں سب سے زیادہ سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کے باوجود آئے روز اسطرح کے واقعات شرمناک ہیں اور تاحال واقعات کو روکنے کیلئے نہ تو نشتر انتظامیہ سنجیدہ اقدامات اٹھاتی ہے اور نہ صوبائی حکومت،ہم نشتر انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
تازہ ترین