• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: مئیر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مئیر میونسپل کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت وکیل کے پیش نہ ہونے پر 27 فروری تک ملتوی کردی ہے، فاضل عدالت میں یونین کونسل نمبر 20 کےچیئرمین عمران ارشد نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں ان کی یونین کونسل کیلئے 48 لاکھ روپے کی ایک ترقیاتی سکیم ہاؤس سے منظور ہوئی لیکن فنڈز نہ ملنے پر فاضل عدالت سے رجوع کیا تو سکیم پر عملد رآمد کا حکم جاری ہوا لیکن مئیر نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی،دریں اثنا ہائیکورٹ نے گلشن مہر کالونی کی رہائشی خاتون سلمیٰ بی بی کی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے خلاف رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی ، پٹیشنرنے موقف اختیار کیا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 3 سال قبل ان کی موکلہ سے ڈیمانڈ نوٹس بھروایا مگر تاحال کنکشن نہیں لگایا جبکہ اس کی گلی میں دیگر لوگوں کے میٹر لگا دیئے گئے ہیں، کمپنی کی جانب سےجواب جمع کروایا گیا کہ جس گلی میں خاتون کا گھر ہے وہاں پائپ لائن نہیں بچھائی گئی، پچھلی لائن میں پائپ لائن ہے اور اس کے مکینوں کے کنکشن لگائے گئے ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جب اس علاقے میں پائپ لائن نہیں تھی تو ڈیمانڈ نوٹس کیوں جاری کیا گیا، جس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکے، جس کے بعد درخواست کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین