• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے چیچہ وطنی ڈویژنل کمپلیکس میں پودالگایا

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ آج کی شجرکاری ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکوچیچہ وطنی ڈویژنل کمپلیکس میں پودے لگانے کے موقع پر کیا ،انہوں نے چیچہ وطنی ڈویژن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال کریں، اس موقع پرجنرل منیجر کسٹمرسروسز میپکو خواجہ غلام یاسین،چیف انجینئر او اینڈ ایم عبدالعزیز نیازی، سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ساہیوال سرکل نورالحسن ڈوگر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین