• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج کا ضلع کچہری کا دورہ سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن جج نے ضلع کچہری کی سکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا اور پولیس کو تمام انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا ہے،انہوں نے کچہری سیشن گیٹ سمیت تمام دیگر داخلی دروازوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ، اس موقع پرسینئر سول جج فرخ فرید بلوچ ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر ناظم خان ، جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری ، فنانس سیکرٹری افتخار قریشی ، ایس ایس پی کاشف اسلم اور ڈی ایس پی اقبال لاشاری، سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ عبدالقیوم بوہرا ، سپرنٹنڈنٹ سول کورٹ الطاف بھٹی ان کے ہمراہ تھے ۔
تازہ ترین