• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سفارتی سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا :عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانیت سوز ہیں، نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کا وحشیانہ تشدد اور قتل و غارت پوری انسانی تاریخ کا بدنما داغ ہے، بھارتی حکمران الیکشن کے موقع پر کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھانے کے ساتھ ساتھ پلواما میں خودکش دھماکے کا جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کرکے اپنی سیاسی دکانداری چمکارہے ہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان سفارتی سطح پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ۔
تازہ ترین