• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں غیرقانونی کار پارکنگ، بھتہ وصولی کا کاروبار بن گیا

پشاور( خصوصی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس کی آشیر باد سے جگہ جگہ غیر قانونی کارپارکنگ قائم کر کے شہریوں کو لوٹنے اور بھتہ وصولی کاسلسلہ تیز ہو چکا ہے ضلع ناظم پشاور کے دفتر کے باہر دیوار کے قریبـʼʼ باچا خان چوک اینڈ سبزی منڈی کار پارکنگ پشاورʼʼ کے نام سے سبزی منڈی میں خریداری کےلئے آنے والوں سےگاڑی کھڑی کرنے پر بھتہ وصولی جاری ہے جبکہ ٹریفک پولیس اور ضلع ناظم نے چپ سادھ لی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ،چیف جسٹس ہائی کورٹ ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوااورانسپکٹرجنرل آف پولیس سے مزکورہ غیر قانونی کار پارکنگ سمیت شہر میں دیگرغیر پارکنگ کے نام سے بھتہ خوری کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پشاور کی مصروف شاہراہ باچا خان چوک کے قریب ضلع ناظم پشاور کے دفتر کے باہر عین روڈ پر گاڑیوںکی لمبی قطاریں کھڑی کر کے شہریوں سے بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گاڑی کھڑی کر کے پیسے نہ دینے والے شہریوں سے لڑائی جھگڑا عام ہو گئے ہیں۔شہریوں نےخدشہ ظاہرکیا ہے کہ غیرقانونی کارپارکنگ سے شہر میں دہشت گردی کاکوئی بھی بڑاواقعہ رونماہوسکتاہے۔ پشاور شہر میں غیر قانونی کارپارکنگ کے خلاف شہریوں نے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین