• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شندور پولو فیسٹول کو ایک برینڈ کے طور پر متعارف کیا جائیگا‘سنیئروزیر

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت،ثقافت و امورنوجوانان محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ رواں سال شندور پولو فیسٹول کو ایک برینڈ کے طور پر متعارف کیا جائیگا۔ فیسٹول میں پولو کے مقابلوں کے علاوہ چترال کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جائیگا۔سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت اور چترال کی ضلعی انتظامیہ کو شندور فیسٹول کے لئے تمام تر تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔اس حوالے سے سینئر وزیر کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ،سیکرٹری سیاحت راشد محمود، جنرل منیجر سیاحت علی سید ،ڈپٹی کمشنر چترال سمیت دیگر اعلی حکام اور چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر پولو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیسٹول کی تیاریوں کے لئے ڈی سی چترال کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو دو ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کریگی۔اجلاس میں چین،تاجکستان اور افغانستان سے پولو کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے علاوہ پڑوسی ممالک کے سربراہان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر بھی غور کیا گیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ رواں سال پولو فیسٹول میں زیادہ سے زیادہ سیاح راغب کئے جائینگے اس حوالے سے فیسٹول کے دوران ہفتے میں دو دنوں کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر چترال تک فلائٹ سروس چلانے کے لئے پی آئی اے سے بات کی جائیگی۔
تازہ ترین