• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں نیوٹک 2019مقابلے اختتام پذیر

پشاور( نیوزڈیسک)فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (حیات آباد کیمپس) میں جاری سہ روزہ میگا ٹیکنالوجی ایونٹ نیوٹک 2019 اختتام پذیر ہو گیا۔جس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز،کالجز اور سکولزکے طلباوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف مقابلوں (کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، بزنس، سپورٹس اور سوشل ایونٹ ) میں اپنے ٹیلنٹ کو آزمایا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر نعمان وزیر نےخطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کامیاب میگا ایونٹ کے انعقادکو سراہااور صوبے میں لوگوں کو ـکلر آف سپکرے جیسے بہترین تفریحی کا موقع فراہم کرنے پریونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا، اپنے خطاب کے دوران انہوں نے دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تعلیمی افادیت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے پاکستان کے مستقبل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس اور ریسرچ میں برتری حاصل کرنے سے مشروط بتایا۔
تازہ ترین