پشاور( نیوز ڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف ، پیسکومردان 1 ڈویژن کی ٹیموں نے نواب علی روڈ،عزی خیل ،گلی باغ ،سکندری ،مایار،قدرت کلی ،سرخ ڈھیری ،رشکئی کے علاقوں میں کاروائی کی جس کے دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں13,10000 روپے کی ریکوری کی، جبکہ گھریلو اورکمرشل صارفین سے بجلی چوری کی مد میں 16,10000رو پئے وصو ل کئے۔19 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ۔25 کنڈے ہٹائے گئے۔تخت بائی ڈویژن کے ٹاسک فورسز نے مستقل نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 41083 روپے کی ریکوری جبکہ دیگرنادہندہ گان سے 454125ر وپے کی ریکوری کی گئی ،ٹیموں نے 19 کنڈے ہٹائے،مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.93 ملین روپے وصول کئے،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر14 میٹروں کو اتارلیا گیا ہے،جبکہ 10 کنڈے ہٹادئیے گئے۔