• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون سے چارسدہ کے وفد کی ملاقات ‘مسائل سے آگاہ کیا

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبرپختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور سلطان محمدخان سے منگل کے روز چارسدہ کے ایک عوامی نمائندہ وفد نے پشاور میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف ملے اورزندگی کی تمام بنیادی سہولتیں انہیں فراہم ہوں۔ وزیر قانون نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کر کے خیبرپختونخوا میں دوسری بار اور وفاق میں پہلی بارحکومت کرنے کا موقع دیا ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ وہ عوام کی امنگوں پر اتر تے ہوئے انہیں خوشحالی سے ہمکنار کرے۔
تازہ ترین