• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کو کرائمز فری بنانےکیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے‘ آ ئی جی پی

پشاور(سید سبز علی شاہ، نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو کرائمز فری صوبہ بنانے، مجرموں کا قلع قمع کرنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں صوبے بھر میں مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر کے دن رات مجرموں کا پیچھا کیا جائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی طرف سے صوبے بھر کے ریجنل پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور تمام تھانوں کے سٹیشن ہائوس آفیسرز کے نام جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے دن رات گشتوں میں اضافہ کرنے منشیات و اسلحہ کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون اور اشتہاری مجرموں مجرموں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن شروع کیا جائے دہشت گردی کی روک تھام کےلئے صوبے بھر میں ناکہ بندیوں چیکنگ و خفیہ نگرانی کا سلسلہ سخت کیا جائے جبکہ پولیس کمانڈوز دستوں کی طرف سے دن رات گشت کا سلسلہ بڑھایا جائے ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے افسروںو اہلکاروں نے عوام کو بچانے کے لئے خود کش حملہ آوروں کو گلے لگانے اور جانوں کی قربانی دینے کی لازول مثال قائم کی ہے اسے زندہ رکھا جائے۔ خیبر پختونخواپولیس فورس کو کرپشن فری پولیس بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ۔ پولیس افسران کو عوام کی مسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے رابطہ رکھنا چاہئے جبکہ جرائم کے خاتمے کے لئے عوام علما ئے کرام اور منتخب نمائندوں کا تعاون حاصل کرنا چاہئے ۔
تازہ ترین