• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور جیل خانہ جات کے اہلکار کی جیب سے لاکھوں روپے چوری

پشاور(نمائندہ خصوصی) جوڈیشل اکیڈمی و ایم پی اے ہاسٹل پشاو ر کے قریب ریڈیو پاکستان کے اہلکار کی جیب سے لاکھوں روپے کی رقم چوری کر لی گئی۔ بھانہ ماڑی پشاور میں پلاٹ فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر 39لاکھ روپے کی رقم ہڑپ کر لی گئی جبکہ دو افراد کے خلاف پچپن لاکھ روپے کے غلط چیک دینے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جوڈیشل اکیڈمی و ایم پی اے ہاسٹل پشاور کے قریب ریڈیو پاکستان پشاور کے جونیئر اسسٹنٹ ڈومیل بنوں کے زردایوب کی جیب سے تین لاکھ70ہزار روپے کی رقم چوری کر لی گئی۔ ۔ کوٹ مومن سرگودھا کے نواحی علاقہ معظم آباد کے پھلوں کے تاجر ناصر شہزاد ولد محمد اعظم کی طرف سے اپنے کاروباری پارٹنر پشاور کے تاجر حضرت غلام مہمند کو پینتیس لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔ ناصر شہزاد کے اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے اس کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پشاور کی سوپ فیکٹری کے مالک بابر نسیم تبسم کو محمد سفیان کی طرف سے19لاکھ75ہزار روپے کے چیک دیئے گئے تاہم محمد سفیان کے اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھانہ ماڑی پشاور میں چار افراد فرہاد، مامون الرشید، زمرود خان اور خیال محمد نے پلاٹ فروخت کرنے کا جھانسبہ دے کر رحمان شاہ سے39لاکھ روپے کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ رحمان شاہ کی رپورٹ پر چاروں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین