• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں طلبا کو آئس فراہم کرنیوالے 10منشیات فروش گرفتار

پشاور(نمائندہ خصوصی) سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ضلع پشاور کے دیہی و شہری علاقوں اور تعلیمی اداروں میں طلبا و دوسرے لوگوں کو آئس فراہم کرنے اور منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ ایس پی رورل طارق حبیب خان کو ملنے والی اطلاع پر پولیس س نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کر کے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے ایک ہزار تین سو گرام چرس برآمد کر کے سوڑیزئی پایان کے نبی جان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس سٹیشن پھندو نے منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے بیری باغ پشاور کے یوسف سے ایک ہزار دو سو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے افغان باشندے نور اللہ سے ایک ہزار گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ تین افراد سید ولی ، خالد اور گوہر علی کے قبضے سے تین ہزار گرام چرس اور تیس گرام آئس برآمد کر کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ مومن ٹائون کے لقمان سے 9ایم ایم بور پستول اور پچیس کارتوس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ کھیتوں میں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے منشیات فروش امتیاز سے دو ہزار گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ رحمان اللہ سے دو ہزار گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ ایکسائز انسپکٹر نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کر کے موٹر کار کے ذریعے تیس بور کے آٹھ پستول اور 9ایم ایم بور کے چار پستول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر غلجی کنڈر خیل پشاور کے راحت اللہ کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین