• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 رکنی چین کے سیاحتی وفد کا عجائب گھر پشاور کا دورہ

پشاور(وقائع نگار)صوبے میں سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی سیاحوں کو خیبرپختونخوا کی جانب راغب کرنے کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے چین کے 15رکنی سیاحتی وفد نے عجائب گھر پشاور کا دورہ کیا ، اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن کے عہدیداران نے چین سے آئے سیاحوں کو خوش آمدید کہا، عجائب گھر آمد پرچینی سیاحوں کو عجائب گھر میں موجود گندھارا تہذیب کے سٹوپہ ، مذہبی اور دیگر نوادرات ، ثقافتی لباس ، قرآن مجید کے نسخے ، جیولری ، برتن ، اسلحہ اور دیگر آثارقدیمہ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
تازہ ترین