• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اور پشاور یونیورسٹی کا مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سٹیٹ بینک کے زیر نگرانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈفنانس اور پشاور یونیورسٹی نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے، یادداشت پر انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے سلمان شہزاد اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے دستخط کئے، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اشتیاق اللہ خان، ڈائریکٹر آئی ایم ایس پروفیسر محمد سجاد اور ٹریژرر عائشہ سلمان بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت نوجوانوں اور اسکول جانے والے بچوں کو ضروری معاشی، اقتصادی تعلیم دی جائے گی، نوجوانوں اور اسکول جانے والے بچوں کو منی مینجمنٹ مہارتوں اور معاشی مسائل کو سمجھنے کی تربیت بھی دی جائے گی اور والدین کو ایسے ٹولز اور معلومات مہیا کی جائیں گی جن سے وہ اپنے بچوں کے لئے بچت کے اپنے منصوبے بنا سکیں گے ۔ معاہدے کے تحت نوجوانوں کو ایسے مالی اداروں کے ساتھ منسلک کرنا ہے جو بینکنگ پروڈکٹس اور خدمات مہیا کرتے ہیں،پروگرام کا بنیادی ہدف سکول جانے والے بچے جن کی عمر نو سے 12 سال، 13 سے 17 سال اور وہ نوجوان جن کی عمر 18 سے 29 سال ہو، ہوں گے۔
تازہ ترین