• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری امور میں مداخلت ‘ناظم و سابق ناظم کے خلاف مقدمہ درج

پشاور(نمائندہ خصوصی) پشاور پولیس کی طرف سے سرکاری کام میں مداخلت کے سلسلے میں ناظم اور سابق ناظم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔، ایس ڈی او واپڈا جاوید خان کی طرف سے جب آبدرہ میں بجلی کا غیر قانونی کنکشن ہٹانے کے لئے کارروائی کی گئی تو ناظم کفایت خان اور سابق ناظم زاہد کی طرف سے واپڈا اہلکاروں پر حملہ کر کے مزاحمت کی گئی۔ ایس ڈی او جاوید خان کی رپورٹ پر ناظم کفایت اور سابق ناظم زاہد کے خلاف پولیس سٹیشن پشتہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین