• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد زخمی، چوری اور لوٹنے کی ڈیڑھ درجن وارداتیں

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعددوارداتوں میں شہری 5گاڑیوں ،2موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے جڑواں شہروں میں ڈکیتیوں کے دوران مزاحمت پر 3افراد زخمی ہو گئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں کریانہ سٹورپرڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سٹورکامالک عبدالرؤف زخمی ہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ڈھوک گجراں میں محمداویس کے گھرسے 4مسلح ڈاکواسلحے کی نوک پر4لاکھ روپے،پانچ سویورواورطلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن آبادمیں وقاص سے تین مسلح ملزمان اس کاموٹرسائیکل ہنڈا 125گن پوائنٹ پرچھین کرلے گئے۔ تھانہ صادق آبادکو ذوالفقار علی نے بتایا کہ گھر سے ساڑھے نولاکھ روپے لے کر رحمان آباد بینک جمع کرانے اپنی گاڑی نمبر اے ٹی اے -578 پر روانہ ہوا تو ایک سفید کار نے راستہ روکا ،موٹرسائیکل پر سوار 2لڑکے بھی آگئے، ایک نے فائر کیا جو مجھے دائیں پنڈلی میں لگا ،وہ میرا بیگ جس میں ساڑھے نو لاکھ روپے ، اے ٹی ایم ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، چیک بکس تھیں گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صادق آبادکو ملک گلفام شہزاد نے بتایاکہ گاڑی نمبر یوآر-094 کا شیشہ توڑ کر 23موبائل ، اور 8لاکھ روپےچرالیے گئے ۔ تھانہ کینٹ کو زاہدشبیر نے بتایا کہ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ ریس کورس کو شیرازانجم جمیل نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار موبائل اورٹیبیلٹ چھین کر فرارہوگئے۔ تھانہ روات کو محمد رزاق نے بتایا کہ چور چھت کا جنگلہ توڑ کر 25تو لےطلائی زیورات ، پرائز بانڈ اور فارن کرنسی لے گئے۔ دریں اثناء اسلام آباد سے بھی گاڑی چرا لی گئی۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے منڈی موڑ پر دو مسلح افراد نے منشا یوسف نامی تاجر سے رقم چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر اُسے گولی مارکر زخمی کردیا۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ون میں تین مسلح موٹرسائیکل سوار شہزاد محمود سے سات لاکھ روپےاور گاڑی کی رجسٹریشن بک چھین کرلے گئے۔ تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹائون فور میں سجاد حسین کا بٹوا چوری ہوگیا جس میں94 ہزارکی رقم اور دو اے ٹی ایم کارڈ تھے۔
تازہ ترین