• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہریوں سے بھکاریوں اور پانچ خواتین سمیت72سماج دشمن گرفتار

راولپنڈی، اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) بھکاریوں اور پانچ خواتین سمیت72سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کلو 735گرام چرس، ِ28لٹر شراب ، 6پستول اور 205 پتنگیں برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 3ملزموں کوگرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 15افراد کو گرفتار کر لیا۔33 پیشہ ور بھکا ریو ں کو بھی دھر لیا گیا۔لوئی بھیر پولیس نے فیز فائیو میں ایک کار میں سوار ایک مرد اور پانچ خواتین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق محسن علی ، عابدہ کے ساتھ مل کر فحاشی کا دھندہ چلاتا ہے۔
تازہ ترین