• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوششوں کے باوجود پاک بھارت تعلقات مثالی نہیں ہو سکے، حامدموسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہےکہ پلوامہ اورزاہدان سانحات کے دونوں ڈرامے ہندوبنیے کے رچائے ہوئے ہیں تاکہ پاکستان کے گردگھیراتنگ کرکے اسے تنہاکیا جا سکے،بعض ایرانی لیڈروں کاسانحہ زاہدان کاالزام پاکستان پردھرناخط امام خمینی سے انحراف ہے ۔ پاکستان اسلام کاقلعہ ،ایٹمی قوت اورعالم اسلام کاواحدسہاراہے لہذااسے تنہاکرنا شیطانی قوتوں کاایجنڈاہے۔ دنیائے مظلومین کی خواتین سیرت مادرعباس علمدارکی پیروی کرکے کشمیروفلسطین میں اپنے سپوت قربان کررہی ہیں جوتحاریک حریت کیلئے قوت بخش ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نےایام مادر عباس علمدارکی اختتامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بے بہاکوششوں کے باوجود پاک بھارت تعلقات مثالی ہونے کاخواب ادھواررہاہے۔
تازہ ترین