• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں واٹر پلانٹس نمونوں کی چیکنگ،356پلانٹس فیل، پروڈکشن بند

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پانی کے معیار کی جانچ کے پہلے مرحلے میں واٹر سیمپلنگ مہم 2019 کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔صوبہ بھر سے 1005 واٹر پلانٹس کے نمونوں کی چیکنگ کرتے ہوئے356 واٹر پلانٹس مختلف وجوہات کی بناء پر فیل قرار دیئے گئے ہیں ۔فیل شدہ تمام پلانٹس کی پروڈکشن بند کر دی گئی ہے۔مہم کے دوران648 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا پانی پاس، 196 کا پانی ناقابل استعمال جبکہ 160 یونٹس غلط لیبلنگ پر فیل ہوئے ۔راولپنڈی زون میں 19 پلانٹس کا پانی ناقص پایا گیا۔ اصلاح کا عمل مکمل اور سیمپل پاس ہونے تک کسی بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کو پروڈکشن کی اجازت نہیں ہو گی۔
تازہ ترین