• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے ڈی کی ڈسپنسری بند کرنے کی تجویز پر ملازمین پریشان

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) وزارت صحت کی طرف سے پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ کے سی ایم اے آر سی کمپلیکس میں کئی سال قبل کھولی گئی ڈسپنسری کو بند کرنے کا عندیہ دیئے جانے سے دو ہزار ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ پی ایم اے ڈی حکام کے مطابق ملٹری اکائونٹس کے پانچ دفاتر کے تقریباً دو ہزار ملازمین اس ڈسپنسری سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پی ایم اے ڈی کے ملازمین نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈسپنسری کو بند کرنے کی بجائے اپ گریڈ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ملٹری اکائونٹنٹ جنرل نے بھی وزارت صحت کے حکام کو خط بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ڈسپنسری کو بند نہ کیا جائے۔
تازہ ترین