• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورکی دو پروازیں اسلام آباد ائرپورٹ اتارنے پر مسافروں کا احتجاج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لاہورکی دو پروازیں اسلام آباد ائرپورٹ پر اتارنے پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 کو لاہورائرپورٹ کارن وے بندہونے وجہ سے اسلام آباد اتار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ جہازمیں جدہ سے لائی گئی لاہورکے رہائشیوں کی دومیتیں بھی تھیں۔بعدازاں دوپہردوبجے کے قریب مذکورہ فلائٹ کولاہورکیلئے روانہ کردیاگیا۔ لاہور کی ایک اور فلائٹ نمبرپی اے 411بھی اسلام آباد اتاری گئی ۔
تازہ ترین