• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازئی قبائل کی اراضی پرہاوٴسنگ اسکیم کی اجازت نہیں دیں گے،مولانا عصمت اللہ

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ اوررکن قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے کہاہے کہ سرہ غڑگئی میں بازئی قبائل کی اراضی پرقبضہ کی کوشش تشویش ناک ہے،حکومت مقامی قبائل کے خدشات دور کرے،بازئی قبیلہ آبائواجدادسے یہاں آبادہیں ان کی آبائی اراضی پرتکتوہاوٴسنگ اسکیم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،ماضی میں بھی ایسی کوششیں کی گئی تھیں جن کوجمعیت علماء اسلام نے ناکام بنایااورگزشتہ حکومت کے دوران پھرایسی کوشش کی گئی اوراب موجودہ حکومت کے دوران ایک بارپھراس مسئلہ نے سراٹھایاحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقامی قبائل کی تشویش دور کرے،ان خیالات کااظہارانہوں نے سرہ غڑگئی قبائل کے سربراہ حاجی محمدحنیف بازئی کی قیادت میں قبائل وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفد میں جمعیت کے رہنماءحاجی نورگل خلجی،حاجی حبیب الرحمن بازئی،حاجی عبدالحمیدخلجی،حاجی غلام حیدرکاکڑ،حاجی محمداعظم کاکڑاورحاجی نقیب اللہ شامل تھے،وفدنے انہیں سرہ غڑگئی میں مقامی قبائل کی اراضی پرکیوڈی اے کی جانب سے تکتوہاوٴسنگ سکیم بنانے کے خلاف مقامی قبائل کے خدشات سے آگاہ کیااورمطالبہ کیاکہ اس مسئلہ کے حوالے سے مقامی قبائل کے خدشات دورکئے جائیں اوران کی اراضی پرقبضہ نہ کیاجائے،مولاناعصمت اللہ نے یقین دلایاکہ وہ ہرفورم پران کے حق کے لئے آوازاٹھائیں گے کسی کوبھی مقامی قبائل کی اراضی پرقبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 
تازہ ترین