• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو زبان کی ترویج کیلئے اکابرین نے اہم کردار ادا کیا‘اے این پی

کو ئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مادری زبانوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ، ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز مادری زبانوں کی مرہون منت ہے پشتو زبان کی ترویج کے لئے پارٹی اکابرین نے ہر دور میں اپنا کردار ادا کیا ، 21 فروری کو باچاخان مرکز میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی الیکشن کمیٹی کے اجلاس سے ضلعی چیئرمین مابت کاکا و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں الیکشن کمیٹی سیکرٹری عصمت خان ، ارکان حاجی محمد آصف کاکڑ ، باز محمد خان خلجی ، نذر علی پیر علی زئی بھی موجود تھے۔اجلاس میں کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی،بھاری بھر کم بلوں کی ترسیل ، تیز رفتار اور ناقص میٹروں کی تنصیب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے ذمہ داران کی غیر شائستہ رویئے پر افسوس اور اسے عوام کے لئے تکلیف دہ امر قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کچلاک شہر کے لئے زیر تعمیر غربی اور شرقی بائی پاس کی تعمیر میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ این ایچ اے حکام اس اہم نوعیت کی شاہراہ پر کام کو تیز کریں۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے متعدد بنیادی یونٹوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ۔ نیو خان احمد جان 22 فروی سہ پہر 3 بجے جبکہ 5 بجے خان احمد جان یونٹ ، 24فروی صبح 10بجے کچلاک سٹی ، سہ پہر 3 بجے گلستان یونٹ ، شام 5 بجے لیبر کالونی ، 27 فروری سہ پہر 3 بجے شہید جیلانی خان یونٹ ، شام 5 بجے شبی خیل آباد یونٹ ، 28فروی سارنگزئی یونٹ ہنہ ، یکم مارچ سہ پہر 3 بجے باچاخان چوک یونٹ ، شام 6بجے مسجد روڈ مندر یونٹ جبکہ 7 بجے خیبر پشتون خوا یونٹ کے انتخابات منعقد کئے جائیں گے اور جلد ہی باقی ماندہ یونٹوں کی شیڈول جاری کیا جائے گا ۔
تازہ ترین