• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی دفاع کیلئے جمعیت کے کارکن کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے‘ جمعیت کے لاکھوں کارکن اپنے قائدین کے ساتھ ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بھارت نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بلوچستان کے عوام بھی پاک فوج کے ساتھ بھارتی عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت جمعیت کے اکابرین نے قربانیاں دیں ‘ آج بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے تو ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک بنانے والی جماعت اس کی حفاظت بھی کرنا جانتی ہے اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو جمعیت کے لاکھوں کارکن ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیریوں پر جاری مظالم سے ہٹانے کیلئے آئے روز ڈرامے کررہا ہےلیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔پلوامہ واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانا بھارتی بوکھلاہٹ ہے ۔ جہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہو تے ہیں پاکستان نے ہمیشہ ان کی مذمت کی کیو نکہ ہم خود گزشتہ کئی دہایئوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اگر اس نے کسی بھی حملے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
تازہ ترین