• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس ٹی بھرتی کا طریقہ کارتبدیل کرنا میرٹ کی پامالی ہے،بی ایس او پجار

کوئٹہ(این این آئی) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین حمید بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل غلام حسین بلوچ ،مرکزی وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت میرٹ کی پامالی کی ایک اور داستان رقم کرنے جا رہی ہے حالیہ دنوں میں ایس ایس ٹی کی بھرتی کا طریقہ کار تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کے ماتحت ایک کمیٹی کے ذریعے ایس ایس ٹی بھرتی کرنے کا ایک سرکاری نوٹی فکیشن جاری ہوا جو میرٹ پامال کرنے اور اپنے بندوں کو نواز نے کا ایک انوکھا طریقہ کارہے، انہوں نے کہا کہ گریڈ 17-16 کی خالی اسامیاں مشتہر کرنے اور بھرتی کرنے کا ادارہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن موجودہ ہے لیکن موجودہ حکمرانوں نے ایک غیر سنجیدہ طریقہ کار اپنایا ہے جو حکومت کی پالیسیوں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
تازہ ترین