• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبل نور پارکنگ کے ٹھیکیدار کو تبدیل کیا جائے‘ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس صوبائی صدر حاجی نصراللہ کاکڑ کی صدارت میں ہوا جس میں آل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے تمام ٹرانسپورٹروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جب کیو ڈی اے نے جبل نور پارکنگ بنائی تو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کیو ڈی اے اور ڈی جی نے معاہدہ کیا کہ ہم جبل نور پارکنگ میں ٹرانسپورٹرز کیلئے آفس، مسجد، انتظار گاہ بنائیں گے۔ جبکہ ٹرانسپورٹرز سے کہا گیا تھا کہ فی بس30اور منی بس کے 20روپے مقرر کئے گئے جسے تمام ٹرانسپورٹرز نے قبول کیا اور جبل نور پارکنگ کیو ڈی اے خود چلائے گا اب معلوم ہوا ہے کہ ٹھیکہ کسی اور کو دے دیا گیا ہے مذکورہ پارکنگ کے ٹھیکیدار کا رویہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ درست نہیں۔ ٹرانسپورٹرز نے کیو ڈی اے مجسٹریٹ کو تحریری درخواست بھی دی اور تمام حقائق سے آگاہ کیا مگر ہماری درخواست پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔ ہم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر مذکورہ ٹھیکیدار کو نہ ہٹایا گیا تو ٹرانسپورٹرز جبل نور اڈہ کے پیسے بند کردیں گے۔
تازہ ترین