• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: فائرنگ کے واقعات میں بچی جاں بحق، طالب علم زخمی

پشاور میں فائرنگ کے واقعات میں 8سالہ بچی جاں بحق اور طالب علم زخمی ہوگیا۔

پہلا واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں واقع دیر کالونی میں ہوا جہاں منشیات فروش کی لڑائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 بچیاں زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک بچی دم توڑ گئی۔

دوسرا واقعہ پخہ غلام میں ہوا جہاں اسکول میں ایک طالب علم سے پستول چل گیا، جس سے 2 طالب علم زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی طالب علم کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق پرنسپل ، طالب علم کے والد اور پستول دینےو الا دوست ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین