• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے موقف سے آگاہ کر دیا۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، جبکہ سیکریٹری جنرل سے کہا کہ مسلمانوں پر حملے رکوائیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہونا چاہیے ، بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مطمئن ہوں کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ میں ایک انڈراسٹینڈنگ ہے۔

تازہ ترین