• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اقوام متحدہ کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن(ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس) آج منایا جارہا ہے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ، ملازمتوں کے مساوی مواقع کی فراہمی سمیت سماجی انصاف کے لیے دیگر اقدامات کو یقینی بناناہے۔

تمام انسانوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہر دور میں کوششیں ہوتی رہی ہیں جس میں کبھی انسان کو کامیابی حاصل ہوئی تو کبھی ناکامی کا سامنا رہا۔

سماجی انصاف کا عالمی دن اسی مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ ہے جس کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دو ہزار سات میں کیا تھا۔

اقوام متحدہ کا ادارہ عالمی ادارہ محنت اس سلسلے میں عوامی شعور کی بیداری کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتاہے جن کے ذریعے معاشرے میں بہتری لانے کے لیے سماجی انصاف کے قوانین اور قواعد پر عمل کرنے پرزور دیا جاتاہے۔

تازہ ترین