• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر کانگریس لیڈر’دیگ وجے سنگھ‘ نے اپنے ساتھی نوجوت سنگھ سدھو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے دوست’عمران خان‘کو سمجھائیں۔

پلوامہ حملے کے بعد سے بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ سدھو کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق ان کے بیان کو غلط اندازمیں پیش کیا گیا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر دیگ وجے نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اپنے ساتھی نوجوت سنگھ سدھو سے کہا ہےکہ ’نوجوت سنگھ سدھو جی،اپنے دوست عمران بھائی کو سمجھائیے، ان ہی کی وجہ سے آپ کو گالی پڑ رہی ہے‘‘







دیگ وجے کا کہنا ہے کہ سدھو کو بھارت میں جو بھی کچھ برداشت کرنا پڑرہا ہے اس کے ذمہ داراُن کے دوست پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہیں۔

واضح رہے کہ ’کرتار پور راہداری‘ کے افتتاحیہ میں شرکت پر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی سیاستدان اور پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے نفرت و اشتعال انگیز پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے جن میں اب مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین