• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہمارے بچوں کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے‘‘

بالی ووڈ اداکار ’اجے دیوگن‘کا کہنا ہے کہ اُن کے بچوں کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نےسوشل میڈیا پر اپنے بچوں کو مسلسل تنقید کانشانہ بنانے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ’’کاجول اور مجھ پر اگر تنقید کی جائے تو بات سمجھ میں آتی ہے مگر ہمارے بچوں پر بے جا تنقید کا جواز نہیں بنتاـ‘‘

بالی ووڈ سنگھم کاکہنا تھا کہ’ با حیثیت اداکاروہ اور کاجول اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جس کے وہ عادی ہوچکے ہیں پر اُن کے بچے ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے کہ ان کو سوشل میڈیا پر چرچے کا مرکز بنایا جائے‘۔

واضح رہے کہ اجےاور کاجول کی بیٹی’نیسا‘ کو ان کے لباس سے متعلق اکژتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہےجس پر وہ بعض اوقات دلبرداشتہ بھی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین