• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نوازشریف کی انجیوگرافی کا فیصلہ فیملی کریگی‘‘

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کاکہنا ہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کہاں ہوگی یہ فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہے۔

مسلم لیگ نون کےقائد نواز شریف کا لاہور کے جناح اسپتال میں چھٹے روز بھی علاج جاری ہے، ان سے ملنے اور خیریت دریافت کرنے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان جناح اسپتال پہنچ گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو گردوں کے علاوہ اصل مسائل دل کےہیں،ان کی انجیو گرافی کا فیصلہ ان کی فیلی کرے گی۔

بعد ازاں ڈاکٹر عدنان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کےکارڈیک کیتھی ٹرائزیشن کرنےکی سفارش کی ہے، کیتھی ٹرائزیشن سے حرکت قلب اور شریانوں کی اندرونی جانچ کی جاتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ انجائنا کی علامات کے پیش نظر مزید مینجمنٹ کے لئے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیتھی ٹرائزیشن ٹیسٹ کے دوران دل کی سرجری کا بھی بندوبست کرنے کا کہا گیا،سفارش کی گئی ہے کہ دل کے معائنے کے دوران نفرالوجسٹ بھی ہونا لازم ہے،مریض کی ہارٹ سرجری ہوچکی،کئی بیماریوں میں مبتلاہونےکی میڈیکل ہسٹری بھی ہے۔

تازہ ترین