• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میچز موبائل اور جیو سوپر کی ویب سائٹ پر دیکھیں

’جیو اور جنگ گروپ‘ نے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر کی ویب سائٹ ( www.geosuper.tv) کے لیے پی ایس ایل 2019ء کے لائیواسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔

جیو سوپر ڈاٹ ٹی وی کے صارفین آج سے پی ایس ایل2019ء کے تمام میچز براہِ راست اپنے موبائل اور ویب برائوزر پر دیکھ سکیں گے۔

پی ایس ایل کے میچز براہ راست دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

http://www.geosuper.tv/live

اس کے ساتھ ساتھ جیو سوپر کی ویب سائٹ کے ذریعے تمام صارفین اپنے واٹس ایپ پر تمام میچوں کی تازہ ترین صورت حال جان سکیں گے۔

جیو سوپر کی ویب سائٹ سے بھیجے جانے والے واٹس ایپ الرٹس اپنے صارفین کو ٹاس سے لے کر میچ کے اختتام تک کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس سے آگاہ رکھیں گے۔

صارفین چاہیں تو جیو سوپر سے براہ راست چیٹ کےذریعے رابطہ بھی کر سکتے ہیں اور اپنی خواہش کے مطابق میچ کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔

پی ایس ایل کے میچز کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

http://www.geosuper.tv/psl-alerts

کرکٹ شائقین انتہائی جوش اور ولولے سے ’جیوسوپر‘ پر پی ایس ایل کی براہ راست نشریات دیکھ رہے ہیں تاہم اب جیو اور جنگ گروپ نے انہیں انٹرنیٹ پر بھی یہ میچز براہ راست دکھانے کے لیے بہترین سہولت فراہم کردی ہے ۔

پی ایس ایل سے دلچسپی رکھنے والوں کو انٹرنیٹ پر براہ راست یہ میچز دیکھنے کے لیے ویب سائٹ www.geosuper.tv/live پر جانا ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ حقوق صرف پاکستانی ناظرین کے لیے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز ’جیوسوپر‘ سے براہِ راست نشر کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین