• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتاری کیسے ہوسکتی ہے؟

مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اسپیکر کے خلاف مقدمے میں انکوائری چل رہی ہے، جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتاری کیسے ہوسکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور کئی وفاقی وزراء کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں۔ کیا ان کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا جائیگا؟صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کو حراست میں لیا جانا کہاں کا انصاف ہے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا رویہ صرف پیپلزپارٹی کے ساتھ ہی کیوں اپنایا جاتا ہے؟ پارٹی نیب کے اس اقدام پر اپنا لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

تازہ ترین