• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے ضلع جموں میں انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے اور املاک جلانے کے واقعات کے بعد قابض انتظامیہ نے مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

جموں میں چھ روز سے جاری کرفیو سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کرفیو میں کچھ گھنٹے کے لیے نرمی کی گئی ہے۔

جموں کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور ان میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

قابض انتظامیہ نے جموں میں مسلسل 6 روز سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے تاکہ وہاں کا رابطہ دنیا سے کٹا رہے اور لوگ بھارتی ظلم و ستم بے خبر رہیں۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل جموں میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے کیے تھے اور ان کی املاک کو جلا دیا تھا۔

تازہ ترین