• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی،اس ملاقات کے دوران 5مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔


سعودی ولی عہد بھارت کے دورے پر پہنچے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان اور مودی کے درمیان ملاقات حیدر آباد ہاؤس میں ہو رہی ہے۔

وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات میں تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت ہو گی جن میں دونوں ملکوں کی مشترکہ بحری مشقیں بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب اور بھارت کے مابین سرمایہ کاری، سیاحت اور براڈ کاسٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں 5 مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم گزشتہ برس 37 ارب ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔

تازہ ترین