• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ’بلی‘ بھی ہوسکتی ہے وراثت کی حقدار؟

فرانس کے معروف فیشن ڈیزائنر ’کارل لیگرفلڈ‘ گذشتہ روز انتقال کر گئے جن کی بلی’شوپیٹ‘کا بھی اپنے مالک کی جائیداد میں حصہ ہونے کاامکان ہے۔


کارل لیگر فلڈ 200 ملین ڈولرز کی جائیداد کے مالک تھے جن کے لیے ان کی بلی ’شوپیٹ‘ بہت اہمیت رکھتی تھی اور انہیں اس سے بے حد محبت تھی۔

کارل کا کہنا تھا کہ’ شوپیٹ عام بلیوں سے بالکل مختلف ہے اور شاہانہ طرزِزندگی گزارنے کی عادی ہے ‘،اسی وجہ سے کارل نے شوپیٹ کو کبھی بھی جانوروں کے’ فوڈ پروڈکٹس‘ سے متعلق اشتہارات میں کام کرنے نہیں دیا۔

کارل نے اکژ شوپیٹ سے متعلق بات کرتے ہوئےاس کی خوبصورتی اور چلنے کے انداز کوسراہا ہے۔

شوپیٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کارل کا کہنا تھاکہ’ـ’شوپیٹ ایک انتہائی تمیزدار اور پُروقاربلی ہے،اگر یہ میری جائیداد کی وارث نہیں بن سکتی ہے تو میرے بعد جو بھی شوپیٹ کو رکھے گا اسے ضرور نوازا جائے گا‘‘

واضح رہے کہ شوپیٹ اپنے مالک کارل کےہمراہ بیشتر میگزین کی فوٹو شوٹ اورپروگرامز میںکام کرچکی ہے۔

تازہ ترین